اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5 انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے معاہدے منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں 5 آئی پی پیز کے معاہدے منسوخ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے سے 400 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی، اس اقدام سے بجلی صارفین کو ریلیف ملے گا۔
ذرائع کے مطابق حبکو، راؤ سچ، لال پیر، صبا اور اٹلس پاور پلانٹس کے منسوخ کیے گئے ہیں۔