آر ٹی آئی کوئز مقابلے کی آخری تاریخ 25ستمبر مقرر، پاکستان انفارمیشن کمیشن اور پریس نیٹ ورک آف پاکستان کی مشترکہ کاوش، فاتحین کا اعلان معلومات رسائی کے عالمی دن پر کیا جائے گا

چیف انفارمیشن کمیشنر شعیب صدیقی کا پاکستانی شہریوں سے بھرپور حصہ لینے پر زور، آر ٹی آئی قانون شفافیت اور انسانی حقوق کے تحفظ کا اہم جز ہے۔

۔

اسلام آباد: پاکستان انفارمیشن کمیشن نےپریس نیٹ ورک آف پاکستان کے اشتراک سےایک دلچسپ آن لائن کوئز مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیاہے جسکا مقصد سرکاری معلومات کے حصول کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے، پاکستان آر ٹی آئی کوئز کونٹسٹ 2024 کے عنوان سے معلوماتی کوئز مقابلہ رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017سے متعلق دس سوالات پر مشتمل ہے ، ہر سوال کا جواب تیس سیکنڈ میں دینا لازمی ہے، پاکستان آر ٹی آئی کوئز مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 25ستمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ کوئز جیتنے والے فاتحین کا اعلان معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پر کیا جائے گا جو ہر سا ل پاکستان سمیت دنیا بھر میں اٹھائیس ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے چیف انفارمیشن کمشنر شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ معلومات تک رسائی کا قانون2017 پاکستان کے شہریوں کو سرکاری حکام کے پاس موجود معلومات تک رسائی کا اختیاردیتا ہے ، مذکورہ قانون کا موثراندازمیں استعمال پاکستان کو ایک جدید ، باخبر اور خوشحال ملک کے طور پرڈھالنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے، انہوں نے پاکستانی شہریوں بالخصوص یونیورسٹی اسٹوڈنٹس، میڈیا پرسنز اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ معلومات تک رسائی کیلئے اپنے بنیادی حق کا استعمال یقینی بنائیں۔ پریس نیٹ ورک آف پاکستان کے سربراہ صباح الدین قاضی نے آن لائن کوئز مقابلے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے متعدد اہم فیصلوں کا حوالہ دیا، انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ آر ٹی آئی قوانین کا بھرپور استعمال گُڈ گورننس، شفافیت، اور انسانی حقوق کے تحفظ کا ایک اہم جز ہے۔ پاکستان آر ٹی آئی کوئز مقابلہ کا انعقاد پاکستان انفارمیشن کمیشن اور پریس نیٹ ورک آف پاکستان کی جانب سے معلومات تک رسائی کے قانون سے متعلق عوامی سطح پر آگاہی اور شعور بیدارکرنے کی ایک مشترکہ کاوش ہے۔ کوئز مقابلے کے فاتحین کا اعلان معلومات تک رسائی کے عالمی دن (28ستمبر2024)کے موقع پر کیا جائے گا۔ کوئز تک اس لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:

Pakistan RTI Quiz 2024 – Win Amazing Prizes

٭٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment