جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے زراعت کی بنیاد کو مستقل طور پر مستحکم کرنا ہوگا ،چینی صدر

بیجنگ:ساتویں "چائنیز فارمرز ہارویسٹ فیسٹیول” کی آمد کے موقع پر، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے زراعت ، کسانوں اور دیہی علاقوں سے متعلق امور میں کام کرنے والے لوگوں کو تعطیلات کی مبارکباد پیش کی۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے ہمیں زراعت کی بنیاد کو مستقل طور پر مستحکم کرنا ہوگا اور دیہی علاقوں کی جامع احیا کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ کسان اور معاشرے کے تمام طبقات دیہی علاقوں کی جامع احیا کے خوبصورت خاکے کو حقیقت میں بدلنے کے لئے قدم بہ قدم فعال اقدامات کریں گے اور زراعت اور دیہی علاقوں کی جدیدکاری اور زرعی طاقت کی تعمیر کی بنیاد کو مضبوط سے مضبوط تر کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment