معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بال لگوا لیے

لاہور:بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوا لیے۔
ایک ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کے پیج پر مولانا طارق جمیل کی کچھ ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔
ان ویڈیوز میں مولانا طارق جمیل کو اپنے ڈاکٹر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیئر اسپیشلسٹ بھی مولانا طارق جمیل کے ساتھ بات چیت اور معائنے میں مصروف ہیں۔
دوسری ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کو سر پر سرجیکل کیپ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ اس دوران اپنے معالج کو ایک سو روپے کے نوٹ پر اپنا سائن کر کے دے رہے ہیں۔
مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک سے کیا سروسز حاصل کی ہیں ان سے متعلق تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

Comments (0)
Add Comment