چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ چینی قوم کی پائیدار ترقی اور چینی تہذیب کی پائیدار وراثت پر گہرے خیالات رکھتے ہیں۔ "مختلف شاہی خاندانوں میں چینی پینٹنگز کا عظیم مجموعہ” ایک ایسا قومی ثقافتی منصوبہ ہے، جس کی تالیف کا آغاز سونگ شاہی خاندان کی پینٹنگز کی تالیف سے ہوا۔ اس منصوبے پر شی جن پھنگ نے مسلسل توجہ دی اور کئی مواقع پر اہم ہدایات بھی جاری کیں۔ تقریباً 20 سالوں کی محنت سے اس منصوبے میں 12،405 پینٹنگز(سیٹ) شامل کیے گئے ۔ اس منصوبے نے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی رہنمائی میں چین کی بہترین روایتی ثقافت کی تخلیقی تبدیلی اور اختراعی ترقی کے عمل کا مشاہدہ کیا ہے۔ نئے سفر میں گہری چینی تہذیب کی بنیاد پر ثقافتی خوشحالی کو فروغ دیتے ہوئے ایک ثقافتی طاقت کی تعمیرکے لئے چین یقیناً اپنی ثقافت کی نئی عظمت پیدا کرنا جاری رکھےگا۔