بیجنگ:چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ستمبر میں عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 48.8 فیصد رہا، جو اگست کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس کم تھا، جو لگاتار تین ماہ تک 49 فیصد کے آس پاس رہا۔
لیکن چین کی اقتصادی بحالی کی بدولت ایشیا کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری عالمی معاشی بحالی میں استحکام کا باعث بنی ہوئی ہے۔ ایشین مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.7 فیصد رہا جو اگست کے مہینے کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس کا معمولی اضافہ تھا اور اس کے نتیجے میں دو ماہ سے جاری ماہ بہ ماہ مندی کا رجحان ختم ہوا اور یہ مسلسل نو ماہ تک 50 فیصد سے زیادہ رہا۔ افریقہ کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.3 فیصد رہا ، جو اگست کے مقابلے میں 1.9 فیصد پوائنٹس زیادہ تھا اور بحالی میں تیزی دیکھی گئی۔ادھر امریکہ مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 47.8 فیصد رہا جو مسلسل تین ماہ تک 48 فیصد سے نیچے رہا۔ یورپی مینوفیکچرنگ سیکٹر کمزور رہا اور پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 47.3فیصد رہا جو اگست کے مقابلے میں 0.7 فیصد پوائنٹس کم ہے۔