دبئی میں فضائی ٹیکسی کے پہلے اسٹیشن کی تعمیر شروع ہوگئی

دبئی (رابطہ نیوز) دبئی نے فضائی ٹیکسی کے پہلے اسٹیشن کی تعمیر شروع ہوگئی ہے اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح 2026 کی پہلی سہ ماہی میں کیا جائے گا۔
فضائی ٹیکسی سروس کمپنی جوبی کے مطابق فضائی ٹیکسی سروس سے نئے دور کا آغاز ہو گا جو تحفظ ماحولیات کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
دبئی ٹرانسپورٹ اینڈ روڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ فضائی ٹیکسی سروس کے حوالے سے مزید اسٹیشنز کی تعمیر کے مقامات کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
منصوبے کے تحت دبئی کے مختلف علاقوں میں چار فضائی ٹیکسی اسٹیشنز تعمیر کئے جائیں گے فضائی ٹیکسی سروس کو بڑے ہوٹلوں، ایئرپورٹس اور سیاحتی مقامات کے روٹس پراستعمال کیا جائے گا۔
اس سروس میں استعمال ہونے والی ائیرٹیکسی چار نشستوں والی ہوگی جس کی رفتار 320 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو گی۔ ٹیکسی میں 6 پنکھے 4 بیٹریاں نصب کی جائیں گی یہ ٹیکسی 161 کلومیٹر تک سفر کرسکے گی۔
ائیرٹیکسی کا ٹیک آف اور لینڈنگ عمودی ہوگا جس کے لیے روایتی رن ویز کے ضرورت نہیں ہوگی اور یہ عام مقامات پر بھی لینڈنگ کرسکے گی۔
ائیرٹیکسی کے ذریعے جمیرا بیچ سے ایئرپورٹ تک 10 منٹ میں پہنچ سکتے ہیں جو عام طورپر زمینی ٹیکسی سے 45 منٹ کی مسافت ہے۔

Comments (0)
Add Comment