صدر زرداری نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات مسترد کر دیے

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر پاکستان میں مقیم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے وفد نے ملاقات کی ،
صدر مملکت نے مقبوضہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سختی سے مسترد کردیے۔
صدر مملکت نے کہا کہ اسمبلی کے انتخابات کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایسے انتخابات کشمیری عوام کیلئے ناقابل قبول ہیں ،
عالمی برادری مودی حکومت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے،
صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے انعقاد کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں،
صدر مملکت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی مذمت کی ۔

Comments (0)
Add Comment