بڑے پلیئر کو کپتان بنانے سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے، یونس خان

ایڈیلیڈ :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑے کھلاڑی کو کپتان بنانے کا غلط رواج ہے، جس سے اس کی کار کردگی متاثر ہوتی ہے۔


ایڈیلیڈ میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کا قیادت سے الگ ہونا خود ان کے لیے بہتر ثابت ہوگا، محمد رضوان یا فخر زمان میں سے کسی ایک کو نیاکپتان ہونا چاہیے،
قومی ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں ، سلیکشن میں کچھ مسائل ضرور ہیں تاہم امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ دورہ آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کرے گی۔ اس موقع پرانہیں ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ کی جانب سے کیپ بھی دی گئی۔

 

Comments (0)
Add Comment