لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے سیکریٹری دفاع کا چارج سنھال لیا

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے سیکریٹری دفاع کا چارج سنھال لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے سیکریٹری دفاع کا چارج سنھال لیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی کی تھی۔

ذرائع کے مطابق نئے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026ء تک بطور سیکریٹری دفاع تعینات رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان کی بطور سیکریٹری دفاع 2 سالہ مدت اگست میں مکمل ہو گئی تھی، بعد ازاں وزارت دفاع کے ایڈیشنل سیکریٹری کو قائم مقام سیکریٹری دفاع مقرر کیا گیا تھا۔
میجر جنرل عامر اشفاق کیانی قائم مقام سیکریٹری دفاع کی ذمے داریوں سے آج سبکدوش ہو گئے۔

Comments (0)
Add Comment