زیم افرو ٹی 10 سیزن 2 کا پہلا میچ ڈربن وولوز اور بنگلہ ٹائیگرز کے درمیان ہوگا ، شیڈول جاری

ہرارے (ویب ڈیسک) زیم افرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کی تیاریاں جاری ہیں۔ فرنچائزز نے اپنے اپنے اسکواڈ مکمل کرلئے ہرارے اسپورٹس کلب 21 ستمبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

زیم افرو ٹی 10 کے سیزن 2 میں ٹیمیں 9 دن تک مقابلہ کریں گی۔ ہر روز تین میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلا میچ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ دن کا دوسرا میچ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 15 منٹ جبکہ دن کا تیسرا میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔ ایک شاندار افتتاحی تقریب بھی شیڈول ہے اور یہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگی۔ 29 ستمبر کو فائنل شام ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائے اس روز ایک عظیم الشان اختتامی تقریب ہوگی۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میں ڈربن وولوز کا مقابلہ جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز سے ہوگا جس کے بعد کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی اور ہرارے بولٹس میدان میں اتاریں گے جبکہ دن کا تیسرا اور آخری میچ میں بولاوایو بریو جیگوارس اور نیویارک لاگوس اسٹرائیکرز مدمقابل ہوں گی۔زیم افرو ٹی 10 کے لیگ مرحلے میں مجموعی طور پر 21 میچز کھیلے جائیں گے اور اس کے بعد ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہوگا۔

کوالیفائر 1 میں ٹاپ 2 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جس کی فاتح ٹیم فائنل میں جائے گی۔ اس کے بعد تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں ایلیمنیٹر کھیلیں گی جہاں فاتح ٹیم کا مقابلہ کوالیفائر 1 کی رنر اپ ٹیم سے ہوگا۔ کوالیفائر 2 جیتنے والی ٹیم فائنل میں کوالیفائر 1 کی فاتح سے کھیلے گی۔

Durban Wolves and Bangla Tigers Play Opening GameFixtures for Zim Afro T10 Season 2 Announcedزیم افرو ٹی 10 سیزن 2 کا پہلا میچ ڈربن وولوز اور بنگلہ ٹائیگرز کے درمیان ہوگا ، شیڈول جاری
Comments (0)
Add Comment