تحریر: اعتصام الحق ثاقب
4 سے 6 ستمبر تک بیجنگ میں منعقدہ ایف او سی اے سی 2024 کے سربراہی اجلاس میں چین اور 50 سے زیادہ افریقی ممالک کے رہنما اکٹھے ہوئے جنہوں نے جدید کاری کو سمجھنے میں چین اور افریقی ممالک کے مشترکہ ہدف پر روشنی ڈالی ۔ سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اہم تقریر 2.8 بلین سے زیادہ چینی اور افریقی عوام کی مشترکہ امنگوں پر مبنی تھی اور ترقی ، احیاء اور جدیدیت کی راہ پر افریقہ کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے چین کے عزم کا اظہار تھی ۔ اپنی تقریر میں صدر شی نے تجویز پیش کی کہ چین اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام افریقی ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک تعلقات کی سطح تک بڑھایا جائے ، اور چین افریقہ تعلقات کی مجموعی خاصیت کو ہر موسم میں چین افریقہ کمیونٹی تک بڑھایا جائے جس میں نئے دور کا مشترکہ مستقبل ہو ۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ چینی حکومت اگلے تین سالوں میں افریقہ کو 360 بلین یوآن کی مالی مدد فراہم کرے گی ۔
"بیجنگ میں کوموروس کے سفارت خانے کے ایک مشیر نے کہا کہ ہم چین اور افریقہ کے درمیان اعلی سطح کے تعلقات کی طرف جا رہے ہیں ۔ برکینا فاسو کے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین جدید کاری کو آگے بڑھانے کی افریقہ کی فوری خواہش کو سمجھتا ہے اور ہم چین کی ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔
صدر شی نے جدید کاری کے لیے 10 شراکت داری اقدامات بھی تجویز کیے جس کی بدولت چین اگلے تین سالوں میں افریقہ کے ساتھ مل کر چین افریقہ تعاون کو گہرا کرے گا اور عالمی جنوب میں جدید کاری کی قیادت کرے گا ۔
افریقی چیمبرز آف کامرس کی یونین ، صنعت اور زراعتی پیشوں کے سکریٹری نے کہا ،کہ "صدر شی نے ممالک کی ضروریات کے بارے میں اپنے طویل وژن اور ترقی کی حمایت میں اپنی دلچسپی کے ذریعے اسے چین کو افریقہ کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایک حقیقت کے طور پر پیش کیا ہے ۔کیمرون کے وزیر برائے زراعت اور دیہی ترقی نے کہا کہ یہ جیت کی شراکت داری ہے ۔
سربراہی اجلاس کے دوران ، دونوں فریقوں نے متفقہ طور پر دو اہم دستاویزات کو منظور کیا جن میں نئے دور کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ مشترکہ طور پر ہر موسم میں چین-افریقہ کمیونٹی کی تعمیر کا اعلامیہ ، اور اگلے تین سالوں کے لیے ایف او سی اے سی کا ایکشن پلان شامل ہیں ۔
صدر شی نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین افریقہ کو 60 ہزار تربیتی مواقع خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کے لیے فراہم کرے گا ، تاکہ عوام کے درمیان تبادلوں کو بڑھایا جا سکے ۔
چین اور افریقی ممالک کے کاروباری افراد نے چینی صدر شی جن پھنگ کے افریقی نوجوانوں کے لیے تربیت کے نئے مواقعوں اور افریقی زرعی مصنوعات کے لیے مارکیٹ تک رسائی میں توسیع کے اعلانات کو سراہا ۔چین اور افریقہ کے درمیان تجارتی خوشحالی کے فروغ کے لیے ، اس موقع پر چین نے ، افریقہ کے 33 ممالک سمیت چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام کم ترقی یافتہ ممالک کے سو فیصد ٹیرف آئٹمز کو صفر ٹیرف ٹریٹمنٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا ۔ زمبابوے کی قومی تجارتی ترقی اور فروغ دینے والی تنظیم زیم ٹریڈ کے سی ای او نے زرعی تجارت کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ زمبابوے کو صفر ٹیرف میں پہلے شامل کیا جاسکتا ہے ۔
اس تین روزہ فورم کا موضوع "جدید کاری کو آگے بڑھانے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک اعلی سطحی چین-افریقہ کمیونٹی کی تعمیر کے لیے ہاتھ ملانے ” کے موضوع پر یہ اس اجلاس کا مقصد دوستی کو مستحکم کرنا اور دونوں فریقوں کے درمیان مستقبل کے تعاون کا خاکہ پیش کرنا تھا ۔
آئیوری کوسٹ کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ صدر شی کی تقریر افریقہ اور آئیوری کوسٹ کے تعلقات کو گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے ۔ قاہرہ میں صدات اکیڈمی فار مینجمنٹ سائنس میں معاشیات کے پروفیسر نے کہا کہ ا فریقہ میں چین کا بڑھتا ہوا کردار ، جس میں تعاون ، عدم مداخلت اور افریقی ممالک کی قومی خودمختاری کا احترام شامل ہے ، اسے نوآبادیاتی طاقتوں سے الگ کرتا ہے ۔ جنوبی افریقہ کے سابق سینئر سفارت کار اور جیانگ نارمل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایفریکن اسٹڈیز کے اعزازی پروفیسر گرٹ جوہانس گروبلر نے کہا کہ چین افریقہ تعلقات کی توسیع کا عالمی جنوب میں تعلقات پر مثبت اثر پڑے گا ۔
اکتوبر 2000 میں بیجنگ میں اپنی پہلی وزارتی کانفرنس کا آغاز کرنے والے فورم میں اب 55 ارکان ہیں جن میں چین ، 53 افریقی ممالک اور افریقی یونین کمیشن شامل ہیں ۔