پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ سے ہینڈ گرینیڈ، راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر اور بم برآمد

پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کے مقام سے مشکوک بیگ برآمد ہوا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مشکوک بیگ کو چیک کیا جس میں سے ہینڈ گرینڈ اور دیگر بارودی سامان نکل آیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ آج ہونے جارہا ہے، جلسہ گاہ سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر ، ڈیٹونیٹر اور ہم برآمد ہوا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر ، ڈیٹونیٹر اور ہم برآمد ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا تاہم جلسہ گاہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ، امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق

اسلام آباد میں موجودہ سیکورٹی کی صورتحال کے سلسلہ میں ہائی الرٹ چل رہا تھا۔
اجتماعات میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیے جارہے تھے۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں اضافی نفری تعینات تھی۔
سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے سنگجانی میں سرچ آپریشن کیا جارہا تھا۔
آپریشن کے دوران ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا۔
مشکوک بیگ سے تباہی کے آلات، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز، بارودی مواد برآمد ہوا۔
موثر سکیورٹی کی بدولت اسلام آباد کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے اس بارودی مواد کو غیر موثربنا دیا۔
پولیس نے فوری طور پر علاقہ کو کارڈن آف کردیا اور شہر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے
علاقہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔

Comments (0)
Add Comment