تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ آٹھ اوپیک اور غیر اوپیک ممالک نے پیداوار میں یومیہ 2.2 ملین بیرل کی کٹوتی کو رواں سال نومبر کے اختتام تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے اس ماہ کے آخر میں ختم ہونا تھا۔ بیان کے مطابق دسمبر کے آغاز سے پیداوار میں کٹوتی کے اس حصے کو ماہ بہ ماہ واپس لیا جائے گا، تب مارکیٹ کے حالات کے مطابق پیداوار میں کمی کے تسلسل کو لچکدار انداز میں انجام دیا جائےگا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، روس، عراق، متحدہ عرب امارات، کویت، قازقستان، الجیریا اور عمان کے آٹھ اوپیک پلس ارکان نے مذکورہ فیصلہ کرنے کے لیے اسی دن ایک آن لائن اجلاس منعقد کیا۔ آٹھ ممالک نے ابتدائی طور پر نومبر 2023 تک پیداوار میں 2.2 ملین بیرل یومیہ کٹوتی کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ رواں سال جون کے آغاز میں ان آٹھ ممالک نے اعلان کیا تھا کہ وہ پیداوار میں ان کٹوتیوں کو ستمبر کے آخر تک بڑھائیں گے۔