چینی کمپنی کا پاکستان میں قابل تجدید توانائی اور کارخانے لگانے میں اظہار دلچسپی
اسلام آباد: چین کے کاروباری گروپ HEXING الیکٹریکل نے پاکستان کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران چینی کمپنی نے قابل تجدید توانائی اور کارخانے لگانے میں دلچسپی ظاہر کی۔وفاقی وزیر نے چینی اور دوسرے سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ چین سے صنعتوں کی منتقلی ایک خوش آئند اقدام ہے۔