بیجنگ:وزارت تجارت سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق گزشتہ پندرہ سالوں میں چین-افریقہ اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، اور چین مسلسل 15 سالوں تک افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے .
تفصیلات کے مطابق 2024 کی پہلی ششماہی میں چین کی افریقہ سے درآمدات 60.1 بلین امریکی ڈالر رہیں جو سال بہ سال 14 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ چین نے کم ترقی یافتہ ممالک سے برآمد کی جانے والی 98 فیصدمصنوعات کو زیرو ٹیرف کی فہرست میں شامل کیا ہے اور چین کو زرعی مصنوعات تک رسائی پر 14 افریقی ممالک کے ساتھ 22 پروٹوکولز پر دستخط ہوئے ہیں ۔
حالیہ برسوں میں ، افریقہ میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہوتا آ یا ہے اور جنوبی افریقہ ، مصر ، زیمبیا اور دیگر ممالک میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری کئی سالوں سے 100 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ رہی ہے ، جس میں آٹوموبائل ، گھریلو آلات اور زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ جیسے بہت سے شعبے شامل ہیں ۔
چین اور افریقہ کے درمیان تجارتی ڈھانچے کو بھی مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔ افریقہ میں چین کی سرمایہ کاری آہستہ آہستہ روایتی ٹیکسٹائل سے آٹوموبائل مینوفیکچرنگ اور ادویات جیسے نئے شعبوں تک پھیلی ہے۔ چین اور افریقہ کی پائیدار اقتصادی بہتری نے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لئے وسیع مواقع پیدا کیے ہیں۔