پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے ، دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کےلئےکوئی جگہ نہیں،ڈاکٹر شوکت علی

ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے پارلیمنٹ میں بل پاس ہونا چاہیئے،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق بر طانیہ

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی نے بلوچستان کے حالیہ واقعات پر ہنگامی اجلاس میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو ہوتے ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت اور ملک کے عوام کے سکون کے لئے نہایت ضروری ہے ،ہمارے ملک کے اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجاہوناانکے فرض کی ادائیگی میں شامل ہے ، اس سلسلے میں کسی کی بھی دو رائے نہیں ہونی چاہیے ۔

 

ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے پارلیمنٹ میں بل پاس ہونا چاہیئے۔ ملک ہے تو ہم ہیں، دوسری صورت میں اسکے بھیانک نتائج آنے کا خطرہ ہے ، ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست کم ، اور دوشمن ممالک زیادہ ہیں ،

 

انھوں نے مہمانوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپکی وساطت سے دہشت گردوں اور ملک کی سلامتی کے دشمنوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوںملک پاکستان مضبوط ہاتھوںمیں ہے اور ہم سب ایک ہیںاور ملک میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ فوج ہماری شان اور آزادی کی رکھوالی بھی ہے ، ہر محب وطن پاکستانی کو وطن عزیز کی سلامتی کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ھونا ہم سب کے فرائض میں شامل ہے ۔ ملک عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

 

جمہوریت پسند برطانیہ میں حالیہ دہشت گرد گروہوں کے ساتھ اتنی تیزی اور سختی کے نمٹا ہے انھیں مطلب انتشار پھیلانے والوں اور دہشت گردوں کو دس دس سال تک بھی سزائیں سنا کر جیلوں میں بند کردیا ہے ، برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیری سٹراما نے کہا ہے کہ ھمارا ملک جمہوری ملک ہے بلا تمیز رنگ و نسل ومذہب سب برابر ہیں۔

 

اپنے الفاظ کو سمیٹتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سب سے پہلے جمہوری نظام اسلام نےدیا آج ہم جمہوریت کے علمبردار جمہوری قدروں سے بہت پیچھے رھ گئے ھیں، کاش کہ ہم اپنی قدروں کو سمجھ سکیں۔ ملک کی بقاہ کے اس ہنگامی اجلاس میں خصوصی طور پر محمد شفیق صدر پاکستان مسلم لیگ اورسیز برمنگھم ،شہزاد خان یوتھ ونگ صدر مسلم لیگ اوورسیز برمنگھم ،محمد غاسپ نائب صدر پاکستان مسلم لیگ اورسیز برمنگھم ،محمد ساعیم علی سیکریٹری یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ اورسیز برمنگھم
،مس اقرا تنویر صدر یوتھ لیڈیز ونگ لندن ،یاسر احمد سیکریٹری اطلاعات یوتھ ونگ سمیت دیگر شریک ہوئے ہوئے ،آخر میں مہمانوں کی روایتی کھانوں سے تواضع اور ملک کے دعاے خیر بھی کی گئی۔

Comments (0)
Add Comment