چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں سال بہ سال 3.6 فیصد اضافہ
بیجنگ : جنوری سے جولائی تک چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کا مجموعی منافع 4,099.17 ارب یوآن تک پہنچ گیا، جو سال بہ سال 3.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ان میں سے ریاستی زیر انتظام کاروباری اداروں کے منافع میں سال بہ سال 1.0فیصد اضافہ ہوا۔ ہانگ کانگ، مکاؤ ،تائیوان اور غیرملکی سرمایے سے چلنے والے کاروباری اداروں کے منافع میں 9.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نجی شعبے کے منافع میں 7.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جنوری سے جولائی تک چین میں کان کنی کی صنعت کا مجموعی منافع 717.92 ارب یوآن رہا، جو سال بہ سال 9.5 فیصد کی کمی ہے۔
مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا مجموعی منافع 2,904.54 بلین یوآن رہا، جو 5.0 فیصد کا اضافہ ہے۔ بجلی، گیس اور پانی کی پیداوار اور فراہمی کی صنعت کا مجموعی منافع 20.1 فیصد اضافے کے ساتھ 476.71 ارب یوآن رہا۔ جولائی کے مہینے میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں سال بہ سال 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔