میکس 60 :منرو کی شاندار بیٹنگ سے نیو یارک اسٹرائیکرز دوسری فتح سے ہمکنار

سیمن جزائر:کولن منرو کی 26 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت نیو یارک اسٹرائیکرز نے بوکا ریٹن ٹریل بلیزرز کو 12 رنز سے شکست دیکر میکس 60 کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کرلی۔ منرو نے تین چوکے اور چھ چوکے لگا کر نیو یارک اسٹرائیکرز فتح سے ہمکنار کیا۔ منرو کے علاوہ کارلوس بریتھ ویٹ نے 14 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ اینجلو پریرا، تھیسارا پریرا اور اسورو ادانا جیسے کھلاڑی ناکام رہے جس کی وجہ سے نیویارک اسٹرائیکرز کو اسکور کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اینجلو پریرا کے آؤٹ ہونے کے بعد منرو اور بریتھویٹ نے دوسری وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت قائم کرکے مجموعی اسکور کی بنیاد رکھی۔ اس کے بعد نیو یارک اسٹرائیکرز نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں لیکن پھر بھی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔بوکا ریٹن ٹیل بلیزرز ہدف کےتعاقب میں تیزی سے وکٹیں گنواتی رہی ۔ بوکا ریٹن ٹریل بلیزرز کی جانب سے بیو ویبسٹر ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے 20 گیندوں پر 4 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ ویبسٹر، جونٹی جینر (23)، جیک ووڈ (15) اور میک گریفن (10) ڈبل ڈیجٹ اسکور تک پہنچے۔ نیو یارک اسٹرائیکرز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پانچ میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کیریبین ٹائیگرز 6 فتوحات میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، اس کے بعد گرینڈ سیمن جیگوارز ہیں۔نیو یارک اسٹرائیکرز کا اگلا مقابلہ گرینڈ سیمن جیگوارز سے ہوگا۔

Munro's blazing fifty guides NY Strikers to 12-run win over Boca Raton Trailblazers
Comments (0)
Add Comment