دبئی :ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا سہ ماہی اجلاس 25 اگست کو اس کے صدردفتر دبئی میں ہوگا جس میں افتتاحی سیزن کی کامیابی اور اگلے سیزن سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ اجلاس میں تمام ٹیموں کے مالکان شرکت کریں گے۔ اجلاس کی اہم توجہ لیگ کی مسابقت بڑھانے کے لئے کھلاڑیوں سے معاہدوں کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی ۔ اجلاس میں آئندہ میچزاور ایونٹس کے شیڈول پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ آنے والے سیزن کو اچھی طرح منظم اور دلچسپ بنایا جا سکے۔ اجلاس میں پاکستان چیمپیئن کے کامل خان، بھارت چیمپیئن کے جسپال بھرا، سمنت بھیل اور سلمان احمد ، آسٹریلیا کے چیمپیئن پونیت سنگھ۔ انگلینڈ کے چیمپیئن پروین شرما اور عمر الامور۔ ویسٹ انڈیز چیمپیئن کے اجے سیٹھی اور جنوبی افریقہ کے چیمپیئن ہیری سنگھ اور امن دیپ سنگھ۔ شرکت کریں گے۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز تیزی سے عالمی سطح پر سب سے زیادہ دلچسپ کرکٹ لیگوں میں سے ایک بن رہی ہے جو دنیا بھر سے ٹاپ ٹیلنٹ اور پرجوش شائقین کو اپنی سمت متوجہ کررہی ہے۔