عالمی ایرواسپیس مقابلوں میں پاکستانی طلبا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برونز ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
چائنیز سوسائٹی آف ایسٹروناٹکس، بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، انٹرنیشنل اکیڈمی آف ایسٹروناٹکس، ایشیا پیسیفک اسپیس کوآپریشن آرگنائزیشن اور چینی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے تعاون سے انٹرنیشنل اسپیس سائنس اور پے لوڈ مقابلہ ہانگ کانگ میں ساتھ منعقد ہوا ۔
ہانگ کانگ میں ہونے والے عالمی ایرو اسپیس مقابلوں میں دنیا بھر کے 50 سے زیادہ ممالک اور خطے کی 80 سے زیادہ یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی، مقابلوں میں 200 ٹیمیں شریک تھی اور ایک ہزار طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔
صف شکن۔کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ایرو اسپیس اور ایونکس کے طلبا کی ٹیم اس مقابلے میں واحد پاکستانی ٹیم تھی جس نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اور برونز ایوارڈ اپنے نام کیا۔
پاکستان طلبا نے خلائی اسٹیشنوں میں رہنے والے خلابازوں کے تحفظ کے لیے ایک سمارٹ ریڈی ایشن شیلڈ ڈیزائن کی۔
اس مقابلے میں شامل ہونے والی پاکستان ٹیم میں شرجیل سالک (ٹیم مینٹر)، معیز انصاری، عبدالواجد، آمنہ رحمان، فضا مجید، صالحہ عابد، کوئب کلیم اور ہانیا عرفان شامل تھیں۔