چین میں ایک خوشگوار واقعہ پیش آیا ہے جہاں 37 برس کی تلاش کے بعد والدین کو اُن کا بیٹا مل گیا ہے۔دی ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق 37 سال بعد گمشدہ بیٹے کے واپس ملنے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔1986 میں پیدا ہونے والے اس شخص کو اُس کی دادی نے کسی کو پالنے کے لیے دے دیا تھا۔
دادی نے والدین کی غربت کے باعث اس بچے کو زاؤ نامی شخص کو پالنے کے لیے دے دیا تھا تاہم اس واقعے کا والدین کو علم نہ ہوا۔
دادی نے والدین کو بتایا کہ انہوں نے ایسا اس وجہ سے کیا کہ غربت کی وجہ سے والدین اس بچے کو نہیں پال سکیں گے کیونکہ اُن کے پہلے ہی دو بیٹے ہیں۔دادی کے انتقال کے بعد بچے کے والدین نے اسے تین دہاہیوں تک ڈھونڈا۔
رواں سال فروری میں والدین کا خون کے نمونے صوبہ شینڈونگ کے شہر زاؤزوہانگ میں رہنے والے پینگ نامی ایک شخص سے میچ کر گئے۔
چین کی پولیس اتھارٹی نے 2009 میں اُن جوڑوں کے خون کے نمونے اکٹھے کیے تھے جن کے بچے لاپتہ ہوگئے تھے۔
شانکچی پولیس نے لِی، اُن کی اہلیہ اور پینگ کے دو مرتبہ خون کے نمونے لیے جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ پینگ اُن کا ہی بیٹا ہے۔بالآخر 3 اگست کو پولیس کی مدد سے پینگ نے وینان میں اپنے حقیقی والدین سے ملاقات کی جہاں 37 برس قبل اُس کی پیدائش ہوئی تھی۔