پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کے ساتھ جشن آزادی منائی ،مصطفیٰ ملک

مسلم لیگ نے پاکستان بنایا چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں تعمیر وطن کرینگے ،طارق حسن

 

کراچی :پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ جشن آزادی پاکستان انکے ساتھ منارہا ہوں جن کے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں و مال کی قربانیاں دیکر آزاد ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان حاصل کیا ۔اس پر پوری قوم کو فخر اور انکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ لانڈھی ٹاون کے تحت استقبالیہ کیمپ اور آزادی وطن کیک کاٹنے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اب تعمیر وطن قائد چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں جاری رکھیں گے اور ملک کو آئی ایم ایف کے چنگل سے آزاد کرائیں گے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے ق لیگ لانڈھی ٹاون نے قابل تحسین انداز میں جشن آزادی پاکستان منایا۔
اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سرائے نیاز حسین خاصخیلی۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ کراچی کے جنرل سیکرٹری نعیم خان۔ اسپورٹسں ونگ کے صدر سید مشرف علی۔ حنیف وارثی۔ محمد رئیسں۔ لانڈھی کے صدر سمیع فراز نے خطاب کیا. اس موقع پر لانڈھی ٹاون کے جنرل سیکرٹری وسیم راجہ۔ شیخ ساجد. ہمایوں حنیف۔ کورنگی ٹاون کے جنرل سیکرٹری فیض محمد۔ مسرور۔ محمود بھائی۔ شیخ ساجد اور دیگر موجود تھے۔

ملکی ترقی کیلئے سیاست سے بالاتر ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا ،فرخ خان

Comments (0)
Add Comment