سپریم کورٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا گیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 154، این اے 81 ، این اے 79 میں دوبارہ گنتی میں کامیاب لیگی ارکان بحال ہوگئے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں دوبارہ گنتی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا ۔
بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں۔
ان حلقوں میں گوجرانوالہ کے دو حلقے این اے 79 اور 81 جبکہ لودھراں کا حلقہ این اے 154 شامل ہے۔
ان حلقوں سے سنی اتحاد کونسل کے احسان اللہ ورک، چوہدری بلال اعجاز اور رانا محمد فراز نون منتخب ہوئے ہیں تاہم تینوں سیٹوں مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے دوبارہ گنتی کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں۔