تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میاں چنوں قومی ہیرو ارشد ندیم کے نام منسوب

تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میاں چنوں قومی ہیرو ارشد ندیم کے نام منسوب

اسلام آباد: پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے پرچم کو سر بلند کرنے اور نیزہ بازی کے مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ایک اور اعزاز سے نواز دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ہیرو ارشد ندیم کا آبائی گاؤں میاں چنوں ہے، جو صوبہ پنجاب کا ایک دور افتادہ گاؤں ہے، یہاں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کو اب ارشد ندیم کے نام منسوب کر کے انہیں ایک اور اعزاز سے نوازا دیا گیا ہے۔

 

میاں چنوں کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کے سامنے ارشد ندیم کے نام کا بورڈ بھی نصب کر دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے فیصلے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کا نام اب ’ اولمپیئن ارشد ندیم تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ‘ میاں چنوں رکھ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے ہیروارشد ندیم اتوار کو پیرس سے اپنے آبائی گاؤں میاں چنوں پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کے استاد کی جانب سے انہیں استقبالیہ دیا گیا، جس کے بعد وہ چیک 101 میں واقع اپنے گھرپہنچ گئے ہیں، گھر پہنچنے پرارشد ندیم کی والدہ نے گلے لگایا، چوما اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا دی۔

میاں چنوں پہنچے پر عوام کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے بعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ میاں چنوں کی انتظامیہ نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کامیابی اور 40 سال بعد ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتنے کے اعتراف میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کو ان کے نام منسوب کیا۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں92.97 میٹر کی متاثر کن تھرو پھینک کر نہ صرف پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا بلکہ اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

#arshadnadeem
Comments (0)
Add Comment