ارشد ندیم سرخرو، 40 سال بعد پاکستان اولمپکس میں گولڈ میڈل لینے میں کامیاب
پیرس: پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخ رقم کر دی، جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں92.97 میٹر کی متاثر کن تھرو پھینک کرنہ صرف اولمپکس کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا بلکہ 118 سالہ تاریخ بھی بدل کر رکھ دی، ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعائیں کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو پھینک کر نا صرف ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا بلکہ 118 سالہ تاریخ بھی بدل کر رکھ دی۔ اس سے قبل جیولین تھرو میں سب سے لمبی تھرو پھینکنے کا ریکارناروے کے ڈاینڈریاس تھرکلڈسن کے پاس تھا، جو انہوں نے 2008 میں بیجنگ اولمپکس میں 90.57 میٹر لمبی تھرو پھینک کر قائم کیا تھا۔ جب کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں 92.97 کی تھرو پھینک کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
پاکستانی ایتھلیٹ نے فائنل کا آغاز فاؤل سے کیا لیکن دوسری کوشش میں ریکارڈ تھرو کے ساتھ خود کو ٹاپ پوزیشن پر پہنچا دیا۔ ارشد ندیم نے فائنل کے پہلے راؤنڈ میں تیسری بار 88.72 میٹر لمبی تھرو پھینکی جب کہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے 2 کوششوں کے بعد 89.45 میٹر لمبی تھرو پھینکی۔ ارشد ندیم فائنل کے پہلے راؤنڈ میں ابھی تک ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔
جیولین تھرو کے فائنل کے دوسرے مرحلے میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 89.54 میٹرجب کہ ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 79.40 میٹر پھینکی۔
پاکستان کے جیولین کھلاڑی ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران اپنی پہلی کوشش میں 86.59 میٹر کے متاثر کن تھرو کے ساتھ ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر کے پاکستان کے لیے میڈل جیتنے کی اُمید جگائی تھی۔ یہ ارشد ندیم کا سیزن کا بہترین تھرو بھی تھا۔
بھارت کے دفاعی چیمپیئن نیرج چوپڑا نے بھی 89.34 میٹر تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی تھی، ان کی بھی یہ سیزن کی سب سے بہترین تھرو تھی۔ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کے مد مقابل اسپین غرناطہ کے اینڈرسن پیٹرز نے بھی اپنی پہلی کوشش میں 86.59 میٹر کی تھرو پھینک کر فائنل میں دونوں ایشائی ایتھلیٹس کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔
ایک ویڈیو پیغام میں ارشد ندیم نے مداحوں پر زور دیا تھا کہ وہ پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کے جیولین تھرو مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں ان کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔
ارشد ندیم نے کہا کہ میں نے آپ کی دعاؤں کے نتیجے میں پیرس اولمپکس 2024 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ارشد ندیم کے لیے ایک معاون ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے لیے اولمپک گولڈ میڈل جیتیں گے۔
فائنل مقابلے میں نیرج چوپڑا، ارشد ندیم، اینڈرسن پیٹرز اور جولین ویبر سمیت ٹاپ ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا۔
ارشد ندیم نے 2023 میں ورلڈ چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا جب کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں سونے کا تمغہ جیتا، اس طرح وہ 1962 کے بعد نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 1992 میں بارسلونا اولمپکس میں فیلڈ ہاکی میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔