رواں سال چین کی اشیاء کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت میں ریکارڈ اضافہ

بیجنگ:چین کے کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین کی اشیا کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 24.83 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 6.2 فیصد اضافہ ہے۔ چین کی درآمدات اور برآمدات کا پیمانہ تاریخ کی اسی مدت میں ایک نیا ریکارڈ ہے ، اور جولائی کے مہینے میں درآمدات و برآمدات میں سال بہ سال اور ماہ بہ ماہ دونوں پہلووں سے اضافہ ہوا ہے۔ساتھ ساتھ چین کی درآمدی و برآمدی مالیت میں سال بہ سال ترقی کی شرح مسلسل چار ماہ تک 5 فیصد سے اوپر رہی، اور غیر ملکی تجارت نے مستحکم اور مثبت رجحان برقرار رکھا ہوا ہے۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین کی برآمدات 14.26 ٹریلین یوآن رہیں جو 6.7 فیصد اضافہ ہے۔ درآمدات 5.4 فیصد اضافے کے ساتھ 10.57 ٹریلین یوآن رہیں۔ جولائی میں برآمدات 2.14 ٹریلین یوآن رہیں جو 6.5 فیصد اضافہ ہے۔ درآمدات 1.54 ٹریلین یوآن رہیں جو 6.6 فیصد اضافہ ہے۔

Comments (0)
Add Comment