کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات احمد جمیل ترک اپنے عہدے سے سبکدو ش ہوگئے

احمد جمیل ترک نے کنٹرولر امتحانات کی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھاہتے ہوئے شعبہ امتحانات کو فعال بنایا

گجرات:جامعہ گجرات میںاپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے سرانجام دینے کے بعد آج اپنے عہدہ سے سکبدوش ہو گئے۔
احمد جمیل ترک کو جامعہ گجرات کے بانی ملازمین میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
احمد جمیل ترک نے اپنی ملازمت کے دوران مختلف کلیدی عہدوں پر پُر خلوص خدمات سرانجام دیتے ہوئے یونیورسٹی آف گجرات کا نام روشن کیا۔
احمد جمیل ترک نے کنٹرولر امتحانات کی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھاہتے ہوئے شعبہ امتحانات کو فعال بنایا۔
جامعہ گجرات کے تمام ملازمین احمد جمیل ترک کی شخصی خوبیوں اور پیشہ وارانہ لیاقت کے معترف ہیں۔
احمد جمیل ترک نے مختلف وائس چانسلروں کی سربراہی میں یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے نظم ونسق اور کارکردگی کو مثالی بنانے میں اپنی تمام تر انتظامی کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے امتحانات کے بروقت انعقاد اور تنائج کے بروقت اعلان کو یقینی بنایا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مشاہد انور، کنٹرولر امتحانات اور جامعہ گجرات کے مختلف تدریسی وانتظامی شعبوں کے سربراہان اور ملازمین نے احمد جمیل ترک کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

Comments (0)
Add Comment