اسلام آباد:تحریک انصاف نے الیکشن ترمیم ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی
سپریم کورٹ سے الیکشن ترمیم ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔
سلمان اکرم راجہ کی وساطت سےآرٹیکل 184/3 کی درخواست سپریم کورٹ کیں دائر کردی گئی۔
تحریک انصاف درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ترمیم ایکٹ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے ،الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روک دیا جائے۔خواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشتیں تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تحریک انصاف مخصوص نشتوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن جمع کرا چکی ہے۔12 جولائی فیصلہ کے بعد مخصوص نشتیں تحریک انصاف کا حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
مخصوص نشستوں پر قانون سازی، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظور