پیرس:پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے لیے میڈل کی پہلی اور آخری امید ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل مقابلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی باری میں 89 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے، پاکستان کے ارشد ندیم 86.59 میٹر کی تھری کی، وہ مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان نے 1992 کے بعد سے اولمپکس میں کوئی بھی میڈل نہیں جیتا، تب پاکستان ہاکی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ لگ بھگ 32 برس بعد ارشد ندیم کی شکل میں پاکستان کے لیے میڈل کی امید باقی ہے۔ ارشد پہلے ہی پاکستان کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں سونے اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں، یوں وہ پاکستان کی تاریخ کے اب تک کے عظیم ترین ایتھلیٹ بن چکے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس 2024 کے جولین تھرو کے مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد
آپ نے اپنی شاندار کارکردگی اور انتھک محنت سے پوری قوم کے دل جیت لئے : وزیراعظم
وزیراعظم کا اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم کی کامیابی کے لئے دعاء اور نیک خواہشات کا اظہار
جولین تھرو کھیل کی ترویج کے لیے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں : وزیراعظم
آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے : وزیراعظم
مارچ 2024 میں وزیراعظم ہاؤس میں ارشد ندیم سے ملاقات کر کے دلی خوشی ہوئی : وزیراعظم
پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اسے مزید نکھارنے کی ضرورت ہے : وزیراعظم
حکومت پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی : وزیراعظم