نامور چینی نژاد ماہر طبعیات اور فزکس میں نوبل انعام یافتہ لی جنگ ڈاؤ انتقال کر گئے
بیجنگ: عالمی شہرت یافتہ چینی نژاد ماہر طبعیات اور فزکس میں نوبل انعام یافتہ مسٹر لی جنگ ڈاؤ 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
چینی میڈیا کے مطابق وہ 24 نومبر 1926 کو چین کے شہر شنگھائی میں پیدا ہوئے تھے۔ لی 1983 سے کولمبیا یونیورسٹی میں پروفیسر تھے۔
جنگ ڈاؤ طویل عرصےتک فزکس کی تحقیق میں مصروف رہے اور انہوں نے پارٹیکل فزکس تھیوری، اٹامک نیوکلیئر تھیوری اور شماریاتی فزکس کے شعبوں میں تاریخی کام کیے۔ 1955 میں پروفیسر لی اور یانگ جینک نینگ نے مشترکہ طور پر فزکس کا نوبل انعام اور آئن سٹائن سائنس پرائز جیتا تھا۔ 1994 میں وہ چینی اکیڈمی آف سائنسز کے غیر ملکی ماہرین تعلیم کے پہلے بیچ میں منتخب ہوئے۔