عالمی شہرت یافتہ فوٹو وولٹک چینی کمپنی ’ٹونگوی‘کی مصنوعات کی پاکستان میں لانچنگ

لاہور:عالمی شہرت یافتہ فوٹو وولٹک چینی کمپنی ” ٹونگوی” کے TNC-G12/G12R سیریز کے ماڈیولز کی پاکستان میں پہلی نمائش لاہورمیں ’ٹونگوی شائن آن لاہور ‘کے نام سے ایک کامیاب ایونٹ میں ہوئی ۔ اس ایونٹ نے فوٹو وولٹک فیلڈ میں کمپنی کی نمایاں تکنیکی کامیابیوں اور مصنوعات کے فوائد کو مکمل طور پر ظاہر کیا، اور مقامی فوٹو وولٹک مارکیٹ میں مزید متنوع مصنوعات کے انتخاب کا موقع فراہم کیا۔
کسٹمر کمیونیکیشن سیشن کے دوران، اے ای سولر آلٹرنیٹیو انرجی کے سی ای او رانا ایبس نے اس بات پر زور دیا کہ ٹونگوی ماڈیولز فوٹو وولٹک پاور جنریشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور آپریٹنگ لاگت کو کم کرنے کے حوالے سے صارفین کو نمایاں اقتصادی فوائد پہنچا سکتے ہیں، اور اس کی خوبیاں پاکستانی مارکیٹ کی ضروریات کے ساتھ انتہائی مطابقت رکھتی ہیں۔ سی رائٹ انرجی کے سیلز ڈائریکٹر فیصل باوانی نے کہا کہ ٹونگوی کی مستحکم اور موثر ماڈیول کی پیداواری صلاحیت پاکستانی مارکیٹ میں فوٹو وولٹک پاور جنریشن کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مدد دے گی۔
روایتی ماڈیولز کے مقابلے میں، Tongwei TNC-G12/G12R سیریز کے ماڈیولز سنگل سٹرنگ پاور میں 12 فیصد سے زیادہ اضافہ کر سکتے ہیں،اور کیبلز، بریکٹ اور تنصیب کے اخراجات کو موثر طریقے سے بچا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کا ڈیزائن نقل و حمل کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے اور لاجسٹکس کی لاگت کو کم کرتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment