ملزمان نے گن پوائنٹ پر کہا شرٹ اتارو اور نازیبا حرکات کرو،خلیل الرحمان قمر

ہنی ٹریپ، نازیبا ویڈیوز کے باعث آج کل خوب چرچوں میں رہنے والے خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بیوی سے بہت ڈر لگتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حسن شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں نے گن پوائنٹ پر کہا شرٹ اتارو اور نازیبا حرکات کرو ۔
ایک انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر سے پوچھا گیا کہ سوال یہ ہے کہ پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور اور آپ نے کہا تھا کہ کوئی نازیباویڈیو نہیں بنی ۔

جواب میں ڈرامہ نگار نے کہا انہیں یقین تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ویڈیوز ریکور کرلی جائیں گی اس لئے ایک منصوبہ کے تحت کہا گیا کہ کوئی ویڈیوز نہیں بنیں کیوں کہ مجھے اپنی بیوی سے بہت ڈر لگتا ہے ۔انہوں نے کہا حسن شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں نے گن پوائنٹ پر کہا شرٹ اتارو اور نازیبا حرکات کرو ،آپ کو میرے چہرے کے تاثرات سے معلوم ہو جائے گا میرا کتنا عمل دخل ہے۔خیال رہے کہ  گزشتہ روز معروف لکھاری، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کر کے تشدد کا نشانہ بنانے اور تاوان کی بھاری رقم لینے والے گینگ نے انکی نازیبا ویڈیوز بھی وائرل کردیں۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے سے متعلق کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کے شریک 9ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، شناخت پریڈ کےعمل کے بعد ملزمان کوعدالت پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ خلیل الرّحمٰان قمرنےجیل میں جاکرشناخت پریڈ کی لیکن آمنہ عروج کی چھوٹی بہن مریم اورشمائل کی شناخت نہیں ہوئی۔ جس دوران عدالت نے آمنہ عروج کی چھوٹی بہن مریم شہزادی کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیاہے ۔

#khalilurrehmanqamar
Comments (0)
Add Comment