بیجنگ:اعداد و شمار کے مطابق، اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مرکزی حکومت کے زیر اتنظام صنعتی و کاروباری اداروں نے 1.4 ٹریلین یوآن کا مجموعی منافع حاصل کیا جو سال بہ سال 1.9فیصد کا اضافہ ہےاور اثاثوں پر خالص منافع 6.9فیصد ہے ۔
اگلے مرحلے میں چین کی ریاستی کونسل کے تحت قومی ملکیتی اثاثوں کی نگرانی و انتظام کا کمیشن مرکزی حکومت کے زیر انتظام صنعتی و کاروباری اداروں کو کلیدی ٹیکنالوجی کی ترقی اور آگے بڑھنے والی اسٹریٹجک صنعتوں میں سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے لئے رہنمائی کرے گا.قومی سرمایہ کاری کو قومی سلامتی ، قومی معیشت سے متعلق کلیدی شعبوں اور اہم صنعتوں میں بڑھایا جائےگا اور لوگوں کے ذریعہ معاش سے وابستہ عوامی خدمات، ہنگامی ردعمل کی صلاحیتوں، عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں اور مستقبل پر مبنی اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں میں بڑھایا جائےگا۔
چینی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے جون تک چین کی ہول سیل اور ریٹیل انڈسٹری کی اضافی قیمت 6.1 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 5.7 فیصد اضافہ ہےاور اس کا جی ڈی پی میں تناسب 9.87 فیصد بنتا ہے۔۔ ملک بھر کے 36 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں اہم کاروباری اضلاع کے مسافروں کے بہاؤ اور ٹرن اوور میں سال بہ سال بالترتیب 8.9 فیصد اور 11.0 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری سے جون تک چین کے دیہی علاقوں میں آن لائن خوردہ فروخت میں سال بہ سال 9.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔