راحت فتح علی خان کی دبئی میں گرفتاری کا ڈراپ سین ہوگیا

 

دبئی: معروف پاکستانی گلوکار گلوکار راحت فتح علی خان کی دبئی ائرپورٹ پر گرفتاری کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ ان کی گرفتاری نہیں ہوئی اور ائرپورٹ پر نارمل چیکنگ اور سوال جواب ہوئے تھے اور اب وہ اپنا کام کررہے ہیں۔

راحت فتح علی خان کے مطابق ان سے سوال جواب کیلئے درخواستیں دبئی حکام کو دی گئی تھیں اور یہ کوئی بھی دے سکتا ہے۔
دوسری جانب میوزک ڈائریکٹر فاروق راؤ نے کہا ہے کہ راحت فتح علی خان دبئی میں اپنے گانوں کی ریکارڈنگز کررہے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق راحت فتح علی کے سابق مینیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو شکایات درج کرائی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ گلوکار نے چند ماہ قبل ہی اپنے مینیجر کو برطرف کردیا تھا اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment