ماضی میں ٹی وی اسکرین پر رومانوی جوڑی کے طور پر نظر آنے والے نامور اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی 12 سال بعد ایک ساتھ واپسی ہوئی ہے، جبکہ اس بار دونوں رومانوی جوڑی کے بجائے بہن بھائی کے کردار میں ویب سیریز میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز ان کی ڈراما سیریل برزخ کی پہلی قسط بھارتی یوٹیوب چینل زندگی اور اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو (Zee5)پر ریلیز کی گئی۔
’برزخ‘ کے ذریعے تقریبا 12 سال بعد صنم سعید اور فواد خان کی ایک ساتھ اسکرین پر واپسی ہوئی ہے، اس سے قبل دونوں نے ایک ساتھ زندگی گلزار ہے میں کام کیا تھا۔
ہدایت کار عاصم عباسی کی لکھی اور بنائی گئی ویب سیریز برزخ کو بھارتی پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا تھا۔
’برزخ‘ میں صنم سعید اور فواد خان نے سوتیلے بہن، بھائی کا کردار ادا کیا ہے، دونوں ایک ہی والد مگر الگ الگ ماؤں کے بچے بنے ہیں۔
شائقین نے اس سیریز کی پہلی قسط کو بے حد پسند کیا ہے، زی فائیو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیریز کی نئی قسط ہر منگل اور جمعے کو ریلیز کی جائے گی، تاہم ممکنہ طور پر یہ 6 سے 8 قسطوں پر مشتمل ہوگی۔
’برزخ ’ کی کہانی ایک 76 سالہ شخص کی دوسری شادی اور اس کے خاندان کو شادی کی تقریب میں مدعو کیے جانے سمیت خاندان کے مختلف مسائل کے گرد گھومتی ہے۔
سیریز ‘برزخ’ کی پہلی قسط کو بھارتی یوٹیوب چینل زندگی اور اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر ریلیز کیا گیا ہے، اس سیریز کے ذریعے پاکستانی اداکار فواد خان اور صنم سعید نے تقریباََ 12 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی کی ہے۔
اس سے قبل فواد خان اور صنم سعید کو بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘زندگی گلزار ہے’ میں مرکزی کرداروں میں دیکھا گیا تھا، یہ ڈرامہ پاکستان سمیت بھارت میں بھی بہت مقبول ہوا تھا۔
پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی کی تحریر کردہ اور بنائی گئی ویب سیریز ‘برزخ’ کو بھارتی پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے اور اس سیریز کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا۔
‘برزخ’ میں فواد خان ( شہریار ) اور صنم سعید (شہریذاد) نے سوتیلے بہن بھائی کا کردار ادا کیا ہے، اس سیریز کے ذریعے دونوں اسٹارز کی طویل عرصے بعد بھارت میں بھی واپسی ہوئی ہے۔
53 منٹ پر مشتمل سیریز کی پہلی قسط کو بھارتی اور پاکستانی مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور اب تک لاکھوں مداح پہلی قسط دیکھ چکے ہیں۔
‘برزخ’ کی پہلی قسط 19 جولائی کو جاری کی گئی جبکہ اسٹریمنگ ویب سائٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیریز کی نئی قسط ہر منگل اور جمعہ کو رات 8 بجے ریلیز کی جائیں گی۔
سیریز ‘برزخ’ کی عکس بندی پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ اور اور شہر قائد میں کی گئی ہے۔
‘برزخ’ کی کاسٹ میں فواد خان اور صنم سعید کے علاوہ ائزہ گیلانی، ایمان سلیمان، خوشحال خان، انیقا ذوالفقار علی، سلمان شاہد اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
ویب سیریز ’برزخ‘ کی شوٹنگ میں جنات کی موجودگی محسوس کی، فواد خان
دوسری جانب ایک انٹرویو میں فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انڈین ویب سیریز ’برزخ‘ کی شوٹنگ کے دوران جنات کی موجودگی محسوس کی۔
فواد خان بتایا کہ وہ ویب سیریز کی شوٹنگ کیلئے گلگت بلتستان کے ایک گھر میں موجود تھے اور وہاں چند ایسے کمرے بھی تھے جو ویران پڑے ہوئے تھے۔
فواد خان نے بتایا کہ وہان ایک کمرے میں لائٹ جلنا بجھنا شروع ہوگئی اور دوسرے کمروں میں بھی ایسا ہوا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں لگا شاید بجلی کا مسئلہ ہے لیکن ایسا کوئی ایشو نہیں تھا اور چار سے پانچ منٹ تک کمروں میں لائٹ جلتی بجھتی رہیں۔
ویب سیریز ‘برزخ’ کی عکس بندی شہر قائد اور پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ میں کی گئی ہے، اس کے علاوہ سیریز کی کاسٹ پاکستانی اداکاروں پر مبنی ہے۔
کاسٹ میں فواد خان، صنم سعید، فائزہ گیلانی، ایمان سلیمان، خوشحال خان، انیقا ذوالفقار علی، سلمان شاہد اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔