جانور جہاں اپنے غیر معمولی نقل و حرکت کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، وہیں عیدالاضحٰی کی مناسبت سے کئی ممالک میں قربانی کے جانور بھی خاصے چرچہ میں رہتے ہیں۔
حال ہی میں امریکہ کے ایک دیوہیکل بیل نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس نے عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے رومیو نامی بیل کو دنیا کا سب سے اونچا بیل تسلیم کرلیا ہے، جبکہ اسے ریکارڈ کا حصہ بھی بنا ڈالا ہے۔
امریکی ریاست اوریگون کے مقامی باڑے میں موجود رومیو کی اونچائی 6 فت 4 اعشاریہ 5 انچز ریکارڈ کی گئی ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 6 سالہ رومیو نے 3 انچز سے ٹامی نامی بیل کا ریکارڈ توڑا ہے۔
رومیو کو اکثر ’اسٹیئر‘ بھی کہا جاتا ہے، عام طور پر امریکہ میں گوشت کے لیے پالے جانے والے جانوروں کو اس نام سے پکارا جاتا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس حوالےسے پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں بتانا تھا کہ ملیے رومیو سے، جو کہ محض 6 سال کا ہے، اور اپنے مالک مسٹی مورے کے ہمراہ باڑے میں رہ رہا ہے۔
دوسری جانب رومیو کو کھانے کے لیے سیب اور کیلے بھی دیے جاتے ہیں جبکہ رومیو دن کا 45 کلو گرام تک بھوسا ختم کر دیتا ہے۔ مالک کے مطابق رومیو کو ایک جگہ سے دوسری منتقل کرنے کے لیے بھی بڑی گاڑی کی ضرورت ہوتی ہے، تاکہ رومیو کو تکلیف نہ ہو۔
مالک کے مطابق رومیو محض 10 دن کا تھا جب اسے ریسکیو کیا گیا تھا، اسے ایک نامعلوم شخص کی جانب سے ریسکیو کیا گیا تھا، جس نے ہمیں کال کر کے اطلاع دی۔
واضح رہے امریکہ سمیت کئی ممالک میں ڈیری انڈسٹریز میں نر گائیں کے بچے کو ذبح خانے بھجوا دیا جاتا ہے، جبکہ اسے بوجھ سمجھا جاتا ہے، کیونکہ بچوں کو دودھ پلانے کے لیے گائے کا دودھ استعمال کیا جاتا ہے، جسے ڈیری انڈسٹریز والے اپنے لیے نقصان سمجھتے ہیں۔