دبئی میں باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش کے لئے کیمپ کا انعقاد ، اظہرالدین شریک

کیمپ یوراج سنگھ سنٹر آف ایکسی لینس، دبئی سپورٹس کونسل، ایس ایس ایف اور آئی ایل ٹی 20 کی مشترکہ کوششوں سے منعقد ہوا۔

دبئی :امارات میں باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے باصلاحیت نوجوانوں نے بھی اپنی قسمت آزمائی۔ کیمپ یوراج سنگھ سنٹر آف ایکسی لینس، دبئی سپورٹس کونسل، ایس ایس ایف اور آئی ایل ٹی 20 کی مشترکہ کوششوں سے منعقد ہوا۔

ہفتہ بھر کے کیمپ میں انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا پورا موقع دیا گیا کیمپ نے مرد اور خواتین دونوں کو یکساں مواقع فراہم کئے

کیمپ کا آغاز 13 مئی ہوا تھا 3 دن کی سخت تربیت کے بعد 4 دن میچز ہوئے۔

فائنل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 19 مئی کو کھیلا گیا ہے۔ کمیپ میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانے والے 5 کھلاڑیوں کو آئی ایل ٹی سیزن 3 میں نیٹ باؤلر کے طور پر موقع دیا جائے۔

بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے اتوار کو منعقدہ اس ایونٹ کے فائنل میں شرکت کی ۔ یواے ای میں آئی ایل ٹی 20 سمیت کرکٹ کی ترقی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اظہرالدین نے کہا کہ اب یہاں کرکٹ کے فروغ کے بہت سے مواقع ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ امارات کرکٹرز کو سہولیات فراہم کررہا ہے ۔

جب میں کھیلتا تھا تو صرف شارجہ تھا لیکن اب ابوظبی، دبئی، عجمان اور بہت سی جگہوں پر سہولیات دستیاب ہیں۔ متحدہ عرب امارات بھی ایشیا کپ میں شرکت کرے گا جو ملک میں کرکٹ کے لیے بہت اچھا ہوگا۔

ILT20ILT20 organize camp in DubaiTalent hunt in UAEآئی ایل ٹی سیزن 3
Comments (0)
Add Comment