کولمبو :کولمبو اسٹرائیکرز دنیائے کرکٹ میں ایک پاور ہاؤس کی حیثیت رکھتی ہے اور وہ اب لنکا پریمیئرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لئے ایک بڑی ٹیم میدان میں اتارنے کی تیاری کررہی ہے۔ ٹیم ساگر کھنہ کی ملکیت ہے جسے کوچز سائمن ہیلموٹ، کارل کرو اور چمندا واس کا تعاوں حاصل ہے۔ ٹیم نے آمدہ ایڈیشن کے لئے کئی کھلاڑیوں کو سائن کرکے اپنی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
نیویارک اسٹرائیکر نے حال ہی میں ابوظہبی ٹی 10 جیتی ہے جبکہ لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں دوسرے نمبر پر رہی اور اب وہ ایل پی ایل 2024 میں کامیابی کے لئے پرامید ہے۔ کولمبو اسٹرائیکرز نے اپنا اسکواڈ مضبوط بنانے کے لئے کئی نامور کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جن میں سرفہرست پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان ہیں جو اپنے متحرک لیگ اسپن اور جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور ہیں۔
ٹیم نے جن دیگر کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے اس میں نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، سری لنکا کے تھیسارا پریرا اور سدیرا سمارا وکراما شامل ہیں۔ ٹیم نے اگلے ایڈیشن کے لئے چمیکا کرونارتنے اور نپن دھنن جایا کو برقرار رکھا ہے۔ کولمبو اسٹرائیکرز کے مالک ساگر کھنہ نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ٹیم کو جمع کرنے میں یقین رکھتے ہیں جو عمدگی اور لچک کا مظاہرہ کیا۔