کراچی (نیوزڈیسک) گزشتہ 11برسوں میں سی پیک منصوبے میں 25.4بلین امریکی ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے کراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے پاکستان،چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 73ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعلقات دونوں ممالک کی قیادت، حکومتوں اورعوام کی رہنمائی اورمشترکہ کوششوں سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
سی پیک میں خطیرسرمایہ کاری کے علاوہ236000 ملازمتیں،510 کلومیٹر ہائی ویز،8000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی اور 886 کلومیٹر کور ٹرانسمیشن نیٹ ورک لایا گیا ہے جب دلتے ہوئے بین الاقوامی منظر نامے کے باوجود ہماری ‘آہنی دوستی اورجامع تعاون پروان چڑھی ہے، پاکستان کی پہلی قمری تحقیقات کو چین کے چانگ 6 کے ساتھ وینچانگ اسپیس لانچ سینٹر میں کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا، جس سیخلائی تحقیق کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کومزید وسعت ملی۔
ون چائنا اصول پرپاکستان کی ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے قومی اتحاد کے حصول کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کی مضبوطی سے حمایت کی اور کہا کہ “چین اس معاملے پر پاکستان کے موقف کوسراہتا ہے۔