شاہ زیب خان نے ایشین تائیکوانڈو چیمپئین شپ کی تاریخ میں پاکستان کیلئے پہلا سلور میڈل جیت لیا

کیروگی ایونٹ کی-54 ویٹ کیٹیگری کے فائنل میں سعودی عرب کے حمدی ریاد سے شکست

 

ڈانانگ : ویتنام۔۔۔۔ ایشین تائیکوانڈوچیمپئن شپ کے کیروگی ایونٹ کے -54 کیٹیگری کے فائنل میں سعودی عرب کے حمدی ریاد (Hamdi Ried) نے پاکستان کے شاہ زیب خان کو شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا –

تفصیلات کے مطابق فائنل کے پہلے راونڈ میں شاہ زیب نے اپنے سعودی مدمقابل کیخلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی دوسرے راؤنڈ میں دونوں کھلاڑیوں کے مابین سخت مقابلے دیکھنے میں آیا جسمیں حمدی ریاد نے 8 کے مقابلے میں 9 پوائنٹس حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تیسرے اور فیصلہ کن راؤنڈ میں ریفری نے جانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف کئی متنازعہ فیصلے دئیے حمدی ریاد نے 3 کے مقابلے میں 7 پوائنٹس کے فرق سے گولڈ میدل جیت لیا-

شاہ زیب خان نے ایشین تائیکوانڈو چیمپئین شپ کی تاریخ میں پاکستان کیلئے پہلا سلور میڈل جیتا ہے آج کھیلئے گئے دیگر مقابلوں میں -87 ویٹ مین پاکستان کے اختشام الحق کو بھارت کے ریشابھ (Rishabh) نے 2-1 شکست دی -58 کیٹیگری میں سعودی عرب کے جار یوسف (Jar Yousef) نے پاکستان کے ابوبکرصدیق کیخلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی خواتین کی -73 ویٹ میں کوریا کی مایونگ می نا (Myeong Mi-Na) نے پاکستاب کی ملیحہ کو 2-0 سے ہرا دیا_

Comments (0)
Add Comment