جدہ: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے۔
ترجمان مذہبی امور کے
مطابق ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن بھی وزیر مذہبی امور کے ہمراہ ہیں:
وفاقی وزیرسعودی وزارتِ حج و عمرہ ، پاکستان حج مشن کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے:
ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن میں مین کنٹرول آفس میں جاری حج آپریشن پر بریفنگ لیں گے
چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج سے ملاقات کریں گے ۔
وزیر مذہبی امور عازمینِ حج کی رہائشگاہوں، کیٹرنگ کمپنیوں اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیں گے
وفاقی وزیر نے پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں موجود حج مشن ، نادرہ ، پاسپورٹ ، کمرشل، ویلفیئرشعبہ جات کا معائنہ کیا۔
چوہدری سالک حسین نے جدہ قونصلیٹ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔