شاہ رخ خان کو بالی ووڈ میں کون لے کر آیا؟ نام سامنے اگیا

 

ممبئی: بالی ووڈ کنگ خان کے بارے میں اکثر چہ میگوئیاں ہوتی رہتی ہیں کہ ان کو فلم نگری میں کون لے کر آیا ہے۔ اب اس حوالے سے معروف اداکارہ ہیما مالنی نے ایک بڑا انکشاف کر دیا۔

ایک بھارتی ٹی وی شو میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ شاہ رخ خان جن کا مقابلہ امیتابھ بچن سے کیا جاتا ہے ان کو بالی ووڈ میں پہلا موقع آپ نے دیا۔

 

اس سوال پر ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ جی میں فلم دل آشنا بنانے میں لگی تھی جس کے لیے میں ہیرو کی تلاش میں تھی۔ شاہ رخ خان کو ڈراما سیریل فوجی میں دیکھا، ایک بھولا بھالا، پیارا سا خوبصورت نوجوان۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اس ڈرامے میں شاہ رخ خان کو دیکھ کر کہا کہ مجھے فلم کے لیے یہ لڑکا چاہیے اور پھر ان سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد وہ ممبئی آئے۔

ہیما مالنی نے کہا میں نے ان کو نمبر دیا اور کہا کہ اب آپ مجھے کال کریں جس کے بعد وہ ملنے آئے، ان کو کہانی سنائی اور وہ انہیں پسند بھی آگئی۔

Comments (0)
Add Comment