اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے حالیہ اور بجٹ سیشن کے حوالے سے اجلاس

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے حالیہ اور بجٹ سیشن کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کے وہپ صاحبان اور دیگر ممبران نے  شرکت کی

قومی اسمبلی کے آج سے شروع ہونے والے اجلاس کے حوالے سے ایجنڈے اور دنوں کے تعین کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا

قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 17 مئی تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا

صدر کے خطاب پر پیش کردہ شکریے کی تحریک کے حوالے سے تقاریر کے وقت کا بھی تعین کیا گیا۔

میٹنگ میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں اور اسمبلی کی فنانس کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے بھی بات چیت

مالی سال 2024-25 کا بجٹ اجلاس 6 جون 2024 سے شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئیں۔

اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی محترمہ فرخ خان،
طارق فضل چوہدری ، سید امین الحق، نور عالم خان، گل اصغر خان، خالد حسین مگسی، بلال اظہر کیانی اور دیگر شریک ہوئے۔

Comments (0)
Add Comment