بیجنگ؛ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار چین پہنچ گئے ،
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کا استقبال ڈائریکٹر جنرل، سفیر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر، سفیر خلیل ہاشمی نے کیا،
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے ،
پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا،
نائب وزیراعظم چینی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام اور ممتاز کاروباری اداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،