پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 13 مئی سے چین کا دورہ کریں گے۔
چینی وزارتِ خارجہ نے نائب وزیرِ اعظم پاکستان و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے 13 مئی سے چین کے دورے کی تصدیق کی ہے۔
چین کی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا دورۂ چین 16 مئی تک ہو گا۔
ترجمان لین جیئن نے اعلان کیا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کا سرکاری دورہ کریں گے اور 13 سے 16 مئی تک ہونے والے پانچویں چین پاکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔