اردو کے معروف شاعر سید ضمیر جعفری کی 25 برسی 12 مئی کو منائی جائیگی ۔
ضمیر جعفری کی پیدائش یکم جنوری 1916ء کو جہلم میں ہوئی۔ ضمیر جعفری نے اردو شاعری کو نئی جہت عطا کی اور مزاحیہ شاعری میں منفرد مقام حاصل کیا۔
انہوں نے درجنوں کتابیں بھی تصنیف کی ہیں جن میں آگ اک تارہ، سرگوشیاں، میرے پیار کی زمین، مسدس بدحالی، نشان منزل، ضمیر بات سمیت دیگر کئی کتب شامل ہیں۔
ان کی تنصیفات کو دنیا بھر میں دلچسپی سے پڑھا جاتا ہے۔ سید ضمیر جعفری کا انتقال 12 مئی 1999ء کو ہوا تھا۔