سانحہ 9 مئی ملک کی سلامتی اور ترقی کے خلاف سازش تھی: چودھری شافع حسین

لاہور:پاکستان مسلم لیگ کے رہنما وصوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی ملک کی سلامتی اور ترقی کے خلاف سازش تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ نام نہاد سیاسی گروہ نے آرمی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کی پلاننگ کی، قوم نے دیکھا کس طرح ورکروں کو حملوں کی ہدایات دی جا رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بہادر افواج ہماری جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہیں، مسلح افواج کی قربانیوں کے باعث ہی ہم آج اس مقام پر کھڑے ہیں، گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
رہنما مسلم لیگ ق کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں حقیقی آزادی 14 اگست 1947 کو مل چکی ہے، نام نہاد سیاسی گروہ آج کس حقیقی آزادی کی بات کرتا ہے، ہم آزاد ملک میں رہ رہے ہیں، آزادی کی نعمت کی قدر کرنی چاہیے، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے، ملک کی ترقی کے لئے مل کر آگے بڑھنا ہے۔

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: آئی ایس پی آر

قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی: وزیراعظم

Comments (0)
Add Comment