بیجنگ نیوزڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں،چین پاکستان کا تاریخی دوست ہے جس نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔
پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین پہنچنے کے بعد بیجنگ ایئرپورٹ سے خصوصی پیغام میں کیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی بیجنگ ایئرپورٹ پر آمدپر پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور چینی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
یہ نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ چین کا پہلا اعلی سطحی دورہ ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان کا تاریخی دوست ہےجس نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے کو اپ گریڈ کیا گیا
احسن اقبال نے مزید کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت ، صنعت ، گرین توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دیا جائے گا ،اس دورے سے تیرہویں جوائنٹ کوآپریش کمیٹی میٹنگ کا ایجنڈا مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔