اسلام آباد(آئی پی ایس) سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیاگیا، وفاقی کابینہ نے خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی واقعہ پر خصوصی پیغام دیں گے ، وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 مئی واقعہ کی مذمت کی جائے گی اور شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائے گا، وفاقی کابینہ نو مئی کو پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ملک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک بڑی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا ہے۔
زیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو ملک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی ہدایت پر اسلام آباد کنونشن سینٹر میں شہدا کے اعزاز میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
تقریب میں پاک فوج، پولیس، سیکیورٹی اداروں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے شہدا کے خاندان مدعو ہوں گے، تقریب میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔